۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ولایت فقیہ کانفرنس

حوزہ/ کوہاٹ میں انقلاب اسلامی ایران کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تنظیمات دینیہ کوہاٹ اور وحدت کونسل کی طرف سے عظیم الشان "ولایت فقیہ" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 14 فروری 2021 بروز اتوار کو کوہاٹ میں انقلاب اسلامی ایران کی بیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تنظیمات دینیہ کوہاٹ اور وحدت کونسل کی طرف سے عظیم الشان "ولایت فقیہ" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے علمائے کرام، عمائدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

علامہ سید اقرار حسین شیرازی نے غیبت کبری، غیبت صغری اور ولایت کی اقسام پر روشنی ڈالی، جبکہ ادارہ التنزیل کے چئیرمین اور معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر سید علی عباس نقوی نے " ولایت فقیہ کےاصول" اور ولایت فقیہ کے اثرات پر علمی بحث کی پروگرام کے آخر میں علمائے کرام نے انقلاب کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .